"Metformin" and "Atorvastatin"
تصویر میں اپکو جو ادویات نظر آ رہی ہیں وہ بہت سے لوگوں کے گھروں استعمال ہو رہی ہوں گی۔ مختلف ذرائع کے مطابق یہ ادویات پچھلے کچھ سالوں میں دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ٹاپ تین ادویات میں شامل ہیں۔
ان میں سے ایک "Metformin" ہے جو شوگر کے لیے استعمال ہوتی ہے (زیادہ تر ٹائپ 2) اور دوسری "Atorvastatin" ہے جو کہ کولیسٹرول (مراد LDL) کو کم کرنے کے لیے ہے۔
ان دونوں مسائل (شوگر اور کولیسٹرول) کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے۔
گلوکوز ہماری خوراک کا اہم جز اور ہمارے خلیوں کی توانائی بنانے کے لیے ایندھن کی حیثیت رکھتا ہے۔ لہذا ہمارے نظام انہضام سے گلوکوز خون کے ذریعے خلیوں تک پہنچتا ہے۔ ہمارے جسم کے زیادہ تر خلیوں میں گلوکوز کو داخل کروانے کے لیے انسولین کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ انسولین ہمارے لبلبے سے آتا ہے، اور یہ بھی خون کے راستے سے ہی جسم کے خلیوں تک پہنچتا ہے۔
شوگر/ ذیابیطس دو اقسام کی ہوتی ہے۔ پہلی قسم یعنی ٹائپ 1 میں ہمارا امیون سسٹم غلطی سے (مختلف جینیاتی پیچیدگیوں کی وجہ سے) لبلبے کے انسولین بنانے والے خلیوں پر حملہ آور ہو جاتا ہے، اور انسولین کی مقدار میں کمی آنا شروع ہوجاتی ہے۔ جبکہ ذیابیطس کی دوسری قسم یعنی ٹائپ 2 میں جسم کے مختلف خلیے انسولین کو درست رسپانس نہیں دیتے (جس کی بڑی وجہ ہمارا لائف سٹائل ہوتا ہے)۔
ہاں، یہ تو ہم جانتے ہیں کہ انسولین کا کام گلوکوز کو خلیوں کے اندر داخل کروانا ہوتا ہے۔ لیکن اس کے علاؤہ بھی انسولین بہت سے اہم کام کرتی ہے۔ انہی میں سے ایک کام "lipolysis" کو روکنا ہوتا ہے۔
تو اب ہم شوگر سے کولیسٹرول کی طرف آ رہے ہیں۔ اصل میں جو کھانا ہم کھاتے ہیں، اس کا ایک حصہ تو ہمارا جسم توانائی لینے کے لیے استعمال کر لیتا ہے۔ جبکہ اس کا دوسرا حصہ سٹور کرکے رکھ لیا جاتا ہے۔ کھانے کا یہ حصہ زیادہ تر فیٹ یعنی چربی کی صورت میں سٹور ہوتا ہے۔
اس چربی کو سٹور کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ جب کبھی ہم نے کھانا نہیں کھایا تو جسم کے خلیوں اور ٹشوز کو توانائی دینے کے لیے اس چربی کو استعمال کیا جائے۔ انسولین یہ کام کرتی ہے کہ وہ اس فیٹ کو اس کے سٹور ٹشوز (adipose tissues) سے باہر خون میں نہیں آنے دیتی۔
لیکن شوگر میں جب انسولین کی کمی ہوجاتی ہے یا جسم انسولین کو رسپانس نہیں کرتا تو اس چربی کو کوئی روکنے والا نہیں ہوتا اور تب یہ چربی خون میں آجاتی ہے۔
خون سے جگر اس چربی کو پکڑ لیتا ہے، کیونکہ جگر ہی ہمارے میٹابولزم کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ جگر اس چربی کو کچھ کاموں کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ان میں ایک کام سے کولیسٹرول (مراد LDL) بنانا ہے۔ تو جتنا کم انسولین کا لیول ہوگا، اتنا ہی زیادہ فیٹ جگر میں آئے گا اور جگر اتنا ہی زیادہ کولیسٹرول بنا کر خون میں بھیج دے گا۔
تو اب خون میں کولیسٹرول کی زیادتی ہے، اور شوگر کی وجہ سے خون میں گلوکوز تو پہلے سے ہی زیادہ ہے۔ تو یہاں پر بنتا ہے ایک "جان لیوا کمبینیشن" یہ گلوکوز اور کولیسٹرول خون کی نالیوں میں ایک طرح کے لوتھڑے بنا دیتے ہیں۔ یہ لوتھڑے خون کی سپلائی کو روک دیتے ہیں۔
اگر یہ خون کی نالی دل کو خون سپلائی کر رہی تھی تو وہاں آنے والے لوتھڑے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک آئے گا اور اگر یہ خون کی نالی دماغ کی ہوگی تو سٹروک اور فالج کا مسلہ آئے گا۔ اس کے علاؤہ جسم کی اور جگہوں پر بھی خون کی سپلائی متاثر ہوگی۔
تو یہ ادویات کیا کرتی ہیں ؟ یہ Metformin گلوکوز کا لیول کم کرتی ہے اور انسولین کے لیے جسم کے خلیوں کی حساسیت بڑھاتا ہے، جس سے خلیے انسولین کو بہتر رسپانس دینے لگتے ہیں۔
جبکہ یہ Atrovostatin جگر کے کولیسٹرول بنانے کے عمل پر روک لگاتا ہے، جس سے کولیسٹرول کا لیول کم ہوتا ہے۔
چونکہ شوگر اور کولیسٹرول کے مسائل ایک ساتھ منسلک ہوتے ہیں اس لیے شوگر کے مریضوں کو یہ دونوں ادویات اکٹھی دی جاتی ہیں۔
لیکن کیا ان ادویات سے یہ مسلہ ختم ہوجاتا ہے ؟ نہیں بلکل بھی نہیں !!! یہ مسلہ ادویات سے ختم نہیں ہوگا۔ شوگر اور اس کی پیچیدگیوں سے بچنے کا بنیادی طریقہ احتیاط اور لائف سٹائل میں تبدیلی ہے۔ ادویات کا استعمال لائف سٹائل میں تبدیلی کے بغیر زیادہ دیر تک فائدہ نہیں دے گا۔
مجھے ان شوگر کے مریضوں پر غصہ آتا ہے جو بوری بھر بھر کر ادویات کھاتے رہتے ہیں لیکن کھانے پینے میں احتیاط نہیں کرتے اور ورزش نہیں کرتے۔ خاص کر اپنا وزن کنٹرول نہیں کرتے، موٹاپا شوگر اور کولیسٹرول دونوں کی عام وجہ ہے۔
اس لیے اگر آپ خود شوگر کے مریض ہیں یا اپکے گھر میں کوئی شوگر کا مریض ہے تو برائے مہربانی احتیاط اپنائیں۔۔۔

The medicines you see in the picture are probably being used in many people's homes. According to various sources, these drugs are among the top three most used drugs in the world in the last few years.
One of them is "Metformin" which is used for diabetes (mostly type 2) and the other is "Atorvastatin" which is used to lower cholesterol (ie LDL).
These two problems (sugar and cholesterol) are closely related to each other.
Glucose is the main component of our diet and the fuel for making energy for our cells. So the glucose from our digestive system reaches the cells through the blood. Most of the cells in our body need insulin to get glucose into them. This insulin comes from our pancreas, and it also reaches the cells of the body through the bloodstream.
There are two types of diabetes. In the first type, type 1, our immune system mistakenly (due to various genetic complications) attacks the insulin-producing cells of the pancreas, and the amount of insulin begins to decrease. Whereas in the other type of diabetes, type 2, various cells in the body do not respond properly to insulin (which is mainly due to our lifestyle).
Yes, we know that insulin's job is to get glucose into cells. But in addition to this, insulin also performs many important functions. One of these functions is to prevent lipolysis.
So now we are coming from sugar to cholesterol. Actually, a part of the food we eat is used by our body for energy. While the other part of it is stored. This portion of food is mostly stored as fat.
The purpose of storing this fat is to use this fat to provide energy to the cells and tissues of the body when we have not eaten. Insulin works by preventing this fat from moving out of its storage tissues (adipose tissues) into the bloodstream.
But when there is a lack of insulin in diabetes or the body does not respond to insulin, there is no stopping this fat and then this fat enters the blood.
The liver captures this fat from the blood, as the liver is the headquarters of our metabolism. The liver uses this fat for certain functions. One of their functions is to make cholesterol (meaning LDL). So the lower the insulin level, the more fat will enter the liver and the more cholesterol the liver will make and send into the blood.
So now there is excess cholesterol in the blood, and the blood glucose is already high because of the sugar. So here a "deadly combination" is formed: glucose and cholesterol form a kind of clot in the blood vessels. These clots block the blood supply.
If this blood vessel was supplying blood to the heart, a heart attack would occur due to the clot coming there, and if this blood vessel was of the brain, then stroke and paralysis would occur. In addition, the blood supply to other parts of the body will also be affected.
So what do these drugs do? Metformin lowers glucose levels and increases the sensitivity of the body's cells to insulin, making the cells respond better to insulin.
While Atrovostatin inhibits the liver's process of making cholesterol, it lowers cholesterol levels.
Since diabetes and cholesterol problems are linked together, diabetic patients are given these two drugs together.
But do these drugs eliminate this problem? No not at all!!! This problem will not go away with medication. The main way to avoid diabetes and its complications is through precautions and lifestyle changes. Medications will not provide long-term benefits without lifestyle changes.
I get angry with those diabetics who keep taking medicine by the bag but don't take care of their food and drink and don't exercise. Especially if you don't control your weight, obesity is a common cause of both sugar and cholesterol.
Therefore, if you yourself are a diabetic or someone in your household is diabetic, please be careful.

No comments:
Post a Comment