Ads

   

Wednesday, 29 November 2023

dry fruits improves sperm health

  

خشک میوہ جات کھاٸیں اور سپرم کی طاقت میں اضافہ

ایک تازہ ترین تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ خشک میوہ جات کھانے سے سپرم کی صحت میں بہتری آتی ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق جن مردوں نے 14 ہفتوں تک روزانہ اخروٹ، بادام اور ہیزل نٹ کھائے ان کے سپرم کی تعداد بڑھ گئی اور ساتھ ہی ساتھ ان کے سپریم کے تیرنے کی طاقت میں بھی اضافہ ہوا۔

یہ تحقیق ایک وقت سامنے آئی ہے جب تقریباً تمام مغربی دنیا کے مردوں میں سپرم کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی وجہ آلودگی، سگریٹ نوشی اور غیر صحت مند خوراک بتائی جاتی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اچھی اور متوازن خوراک سے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے

ہر سات میں سے ایک جوڑے کو بچہ پیدا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور تقریباً نصف جوڑوں میں اس کی وجہ مرد ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں نے 119 صحت مند مردوں کا انتخاب کیا جن کی عمریں 18 اور 35 سال کے درمیان تھیں اور انھیں دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔

ان میں سے ایک گروپ کو روزانہ 60 گرام خشک میوہ کھانے کو دیا گیا جب کہ دوسرا گروپ جو خوراک پہلے کھایا کرتا تھا، اسی پر قائم رہا۔

سائنس دانوں نے معلوم کیا کہ میوہ جات کھانے والے گروپ کے سپرم کی تعداد میں:

  • 14 فیصد اضافہ
  • صحت میں چار فیصد بہتری
  • سپرم کے تیرنے کی طاقت میں چھ فیصد اضافہ

دیکھنے میں آیا۔

یہ تینوں خصوصیات ایسی ہیں جن کا تعلق سپرم کے عمدہ معیار اور مردانہ زرخیرزی سے ہے۔

ماہرین کے مطابق اس تحقیق کی تصدیق اس طرح سے ہوتی ہے کہ خشک میوہ جات میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، اینٹی آکسیڈنٹ اور بی وٹامن فولیٹ ہوتے ہیں جن کے بارے میں پہلے سے معلوم ہے کہ وہ مردانہ زرخیزی میں اضافہ کرتے ہیں۔

سپرم

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

،تصویر کا کیپشن

تمام مغربی دنیا کے مردوں میں سپرم کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے، جس کی وجہ آلودگی، سگریٹ نوشی اور غیر صحت مند خوراک 

بتائی جاتی ہے

سپین کی یونیورسٹی آف رویرا کے ڈاکٹر البرٹ سالس ہوئتوس اس تحقیق کے سربراہ تھے۔ انھوں نے کہا: 'سائنسی شواہد اکٹھے ہو رہے ہیں کہ اچھی خوراک سے زرخیزی میں مدد مل سکتی ہے۔'

تاہم کچھ دوسرے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ مرد صحت مند اور بظاہر زرخیز تھے، اس لیے یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ آیا اس خوراک کا ان مردوں کو بھی فائدہ ہو سکتا ہے جو سپرم کی کمزوری یا مردانہ بانجھ پن کا شکار ہیں۔

کنسلٹنٹ کلینیکل ایمبریولوجسٹ ڈاکٹر ورجینیا بولٹن نے کہا کہ 'یہ تحقیق دلچسپ ہے،‘ تاہم فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آیا اس سے ان جوڑوں کو مدد ملے گی جن کے بچے پیدا نہیں ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا: 'ہمیں اپنے (بانجھ) مریضوں کو مشورہ دینا چاہیے کہ وہ شراب نوشی اور سگریٹ نوشی ترک کر دیں اور صحت مند خوراک کھائیں۔

یہ تحقیق بارسلونا میں یورپین سوسائٹی آف ہیومن ریپروڈکشن اینڈ ایمبریولوجی کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جائے گی

atOptions = { 'key' : 'f98a61ba29e64b40f95abf9b58353532', 'format' : 'iframe', 'height' : 90, 'width' : 728, 'params' : {} }; document.write('');

A recent study found that eating dry fruits improves sperm health.

According to the scientists, those who made it to 14, almonds and their sperm count increased in strength at the end of their decision.

The research comes at a time when almost all Westerners have recorded a drop in sperm count, attributed to smoking and an unhealthy diet.

Scientists say that it is possible to control this voice with good food and diet.

One in seven couples have difficulty conceiving a child, and about half are men because of it.

The scientists selected 119 healthy people between the ages of 18 and 35 and divided them into two.

One group was given 60 grams of dried fruit while the other group remained on the same diet as before.

The scientists found that the sperm count of the fruit-eating group:

Fourteen  percent increase

Four percent in health

Six percent increase in sperm buoyancy

Came to see.

All three of these characteristics are associated with excellent sperm quality and masculinity.

According to experts, this research confirms that the dried fruit contains omega-3 fatty acids, antioxidants and B folate, which are already known to improve male fertility.

Sperm

All over the Western world, sperm count is declining, which is attributed to smoking and an unhealthy diet.

Dr. Albert Salles Huetos of the University of the Riviera in Spain led the research. You said: 'Scientific evidence is accumulating that a good diet can help with fertility.'

However, some other scientists say that these men were healthy and apparently fertile, so it remains to be seen whether the diet could also affect those suffering from spermatorrhea or male infertility.

Consultant clinical embryologist Dr Virginia Bolton said this is research, but at the moment it cannot be said that it will  help those  who  cannot have children.

You said: 'We should allow our (founders) to abstain from alcohol and Nolet Turks and eat healthy food.


The research will be presented at the European Society of Human Reproduction and Embryology of Pakistan meeting in Barcelona.

Xxxxxxx

    انجواۓ کلک Enjoyment click Today enjoy click So enjoy your life